28گھنٹے بعد صدر کو ہوش آیا کہ کچھ غلط ہوگیا ‘ سعید غنی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ 28گھنٹے بعد صدر کو ہوش آیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے کچھ نیند سے اٹھ کر کہا اس کی حیثیت نہیں، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کو جنم دیا ہے۔دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ٹوئٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ٹوئٹ دیکھ کر حیرت ہوئی۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صدر کا معاملہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا ہے۔
سعید غنی

ای پیپر دی نیشن