اے پی این ایس کی مرتضی سولنگی کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد 

 اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)نے مرتضی سولنگی کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی جانب سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو لکھے گئے خط میں اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے دور میں پرنٹ میڈیا کے مسائل حل اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ میڈیا برادری کی ایک مشہور شخصیت کو نگران وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرتضی سولنگی کی قیادت میں پرنٹ میڈیا کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ اے پی این ایس نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میڈیا اور ملک کے مفاد میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
مبارکباد

ای پیپر دی نیشن