یوریشیا کموڈیٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپومیں پاکستانی آموں کی دھوم

Aug 22, 2023

 ارمچی(آئی این پی ) چین کے خود مختار علاقے  سنکیانگ میں منعقد ہونے والی 2023 چین یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں دنیا بھر سے مصنوعات  نے دھوم مچا دی ، جس نے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  ان اجناس میں اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے پاکستانی آموں  نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ ملتان، پنجاب سے آم کی پاکستانی اقسام جیسے سندھی، چونسہ، انور رٹول وغیرہ نے سائٹ پر آنے والوں کی توجہ حاصل کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق    معلوم ہوا کہ اس سال 30 ٹن آموں کے ساتھ 12 سپلائرز نے سنکیانگ اور اس سے بھی بڑے علاقے میں جگہ بنانے کے لئے ایکسپو میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ صارفین ان پاکستانی آموں کو آن لائن خرید سکتے ہیں اور انہیں براہ راست اپنے گھروں تک پہنچا سکتے ہیں چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  17 سے 21 اگست تک منعقد ہونے والی اس پانچ روزہ کانفرنس کا آغاز چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ اویغور کے دارالحکومت ارومچی میں ہوا جس میں تجارت کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مزیدخبریں