فیصل آباد (آئی این پی)ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کھجور کاپھل اگست کے آخر میں پکنا شروع ہو جاتاہے اور ستمبرکے آغاز میں کھجور کاپھل مکمل طور پر پک کر تیار ہو جائے گا جسے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 10 سال کے لیے ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتاہے ویسے ہی کھجور جلد پک کر تیار ہونا شروع ہوجاتی ہے،کھجور کی افادیت اپنی جگہ جبکہ کھجور کے درخت بھی بہت اہم خواص کے حامل ہوتے ہیں۔