کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس)، ملک کے واحد ملٹی کموڈٹی فیوچرز ایکسچینج، نے30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے لے? 2007 میں اپنے قیام سے اب تک کا سب سے زیادہ بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔پی ایم ای ایکس کے غیرآڈٹ شدہ اکائونٹس کے مطابق زیرنظرمالی سال میں ایکسچینج نے 207 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا جوگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 266 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 کے دوران ایکسچینج کی آپریٹنگ انکم 673 ملین روپے تک بڑھ گی جو اس سے پہلے سال کے مقابلہ میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ تجارتی حجم 4.641 ٹریلین روپے کی متاثرہ کن سطح کوچھوگیا، گزشتہ مالی سال کے دوران یہ حجم 3.867 ٹریلین روپے تھا۔
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کا اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع
Aug 22, 2023