میاں مصباح الرحمن فائونڈرگروپ کے نئے چیئرمین منتخب

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں مصباح الرحمن کو یو بی جی کے سابق چیئرمین شہزاد علی ملک کی رہائش گاہ پر ہونے والے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر فاونڈرگروپ کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں فاؤنڈرز گروپ کے سابقہ عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے تمام شرکائ￿ نے میاں مصباح الرحمان کو فاؤنڈرز گروپ کا سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تاجر برادری کے لیے نیک شگون ہے۔میاں مصباح الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان پر اعتماد کرنے پر قائدین کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ تجارت، صنعت اور معیشت کی بہتری کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فاؤنڈرز گروپ کے تمام ممبران کو معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے ہم آواز ہو کر فاؤنڈرز گروپ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین افتخار علی ملک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...