لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کیلئے نیپال کرکٹ ٹیم 23 اگست کی صبح پاکستان پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق نیپال کی ٹیم 24 اگست کوکراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی،25 اگست کو ٹریننگ سیشن جبکہ 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی۔نیپال کی ٹیم کو پرانے شیڈول کے مطابق 27 اگست کو ملتان پہنچنا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے آئیں گی۔