خاتون کھلاڑی کو بوسہ دینے پر سپین فٹبال چیف کو تنقید کا سامنا

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پہلی بار فیفا ویمن ورلڈکپ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی اسپین ٹیم کے چیف کو اس وقت مبارکبادوں کے بجائے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔عالمی  میڈیاکے مطابق اسپین کی ویمن فٹبال ٹیم نے گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر عالمی اعزاز پہلی بار اپنے نام کیا۔ ٹرافی اور انعامات کی تقسیم کی رنگا رنگ تقریب نے فتح کے جشن کو چار چاند لگادیئے۔اسپین کی اس تاریخی فتح پر ملک بھر میں شاندار جشن بھی منایا جا رہا ہے لیکن  رائل ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے صدر لوئس روبیلز کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ان پر یہ تنقید ٹرافی او انعامات کی تقریب میں فٹ بال کھلاڑی جینی ہرموسو کو بوسہ دینے پر کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن