جہلم(نامہ نگار)جہلم اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک جام کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی۔کچہری روڈ، مشین محلہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، سول لائن روڈ، ریلوے روڈ، سمیت ،قبرستان چوک، محمدی چوک، کچہری چوک، چوک گنبد والی مسجد، جادہ چوک سمیت بیشتر سڑکوں و چوک چوراہوں پر ٹریفک کا جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے ،جس سے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد سمیت کاروباری افراد کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔کچہری روڈ، جادہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، سول لائن روڈ پر نجی ادارے قائم ہونے کے باعث ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندرون شہرکی سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیاں رکشے ویگنوں سوزوکیوں گاڑیوں اور ٹرکوں کے باعث ٹریفک جام ہوجاتی ہے شہریوں نے ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک سے ان تجاویز پر غورکرنے اور اس پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔