عبادت گاہیں اور گھرجلانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے،قاضی شفیق

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، سینئر نائب صدر ملک توقیر اعوان نے جڑانوالہ کے پر تشدد واقعات پر افسوس کااظہار اور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی،متشدد رویوں اور انتہا پسندی کے تدارک کے لے ریاست پاکستان،قومی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے جڑانوالہ کے پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانے والے شر پسندوں کیخلاف عبرت ناک کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کسی بھی مذہب کے مقدسات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، جو دین امن و محبت، اتحاد و اتفاق، عفو درگزر اور انسانی حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا داعی ہے اس کا سچا پیروکار کبھی فساد فی الارض نہیں پھیلا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید سمیت تمام آسمانی کتب کی بے حرمتی ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزا کا ایک واضح قانونی نظام موجود ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جلائے جانے والے چرچز اور گھروں کی تعمیر نو و بحالی کے اخراجات حکومت ادا کرے۔ جلا گھیرا کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرکے جرمانے کی رقم متاثرہ مسیحی خاندانوں کو دی جائے انہوں نے کہا کہ، امن نصاب کی تشکیلِ جدید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تجدیدی کارنامہ ہے،جس کو تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل کر کے طلبہ و طالبات کو پڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن