عشرہِ شہیدہِ زنداں کے پروگرام جاری، تابوت برآمد

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے اعلان کے مطابق عشرہِ شہیدہِ زنداں کے پروگرام جاری رہے ۔ اس موقع پر مجالس کا انعقادکیا گیا اور تابوت برآمد ہوئے جن میں عزاداروں، غمگساروں نے جوشِ ایمانی کے ساتھ شرکت کرکے بارگاہ رسالت وامامت و حضرت فاطمہ زہر ا سلام اللہ علیہا میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ سیدعباس شاہ کاظمی ، سیدوقارکاظمی کے زیراہتمام امام بارگاہ قصرحسینیہ شیردھمیال فیڈرل ایریامیں سالانہ یوم عزا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی نے کہاکہچودہ صدیاں گزرنے کے بعد بھی کربلا کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں بسا ہے اور یزید کی تاریخی دہشت گردی پرچودہ صدیوں سے صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں، اس احتجاج کو دوسرے الفاظ میں عزاداری کہتے ہیںیہ امام عالی مقام کے آفاقی پیغام کو عالمی سطح پر عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، آج کے دور میں ایسے بھی عناصر ہیں جن تک قیام کربلا کی بو تک بھی نہیں پہنچی جو آج بھی اپنی غلط بیانی، من گھڑت احادیث اور بے بنیاد روایتوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن