پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول،وسیم جنجوعہ

کہوٹہ (نامہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیت کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے،مہنگائی کا نیا طوفان غریب کو زندہ درگور کر دے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والی اس مملکت پاکستان کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو اپنے اسلاف کے اصولوں کو اپنائے،ہماری ایٹمی طاقت بھی مغربی دنیا کی آنکھوں میں کھٹکٹی ہے، اللہ نے ہمیں جذبہ ایمانی میں سرشار پاک آرمی سے نوازہ ہے وہ اپنے ملک پاکستان کے ایک چپے سے بے پناہ محبت کرنے والی ہے۔

ای پیپر دی نیشن