اسلام آباد(آئی این پی ) نگران وفاقی وزیر برائے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف 6/3 میں سرپرائز وزٹ کیا۔وزیر تعلیم نے سکول کی پرنسپل کی غیر موجودگی کا نوٹس لیا۔سکول کی بیسک فیسیلٹیز کی خستہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ مدد علی سندھی نے کہاکہن یہ اسلام آباد کا سب سے پرائم لوکیشن کا سکول ہے اور یہاں آکر یہ پتہ بھی لگنا چاہیے ۔ سکول کا پینٹ ، پلے گراونڈز اور واش رومز کہ حالات دیکھ کر دکھ ہوا۔گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ تمام کام مکمل ہونے چاہئے تھے ۔ ہفتے میں یہ تمام کام مکمل ہونے چاہئے۔ میں سکولوں کے سرپرائز وزٹ جاری رکھونگا ۔امید ہے اسلام آباد کے تمام سکول باقی پاکستان کہ لئے ماڈل بنیں گے۔
نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی کا اسلام آباد ماڈل سکول ایف 6/3 میں سرپرائز وزٹ
Aug 22, 2023