بلغراد(آئی این پی)سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچج نے کہاہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنا ان کے لیے ضروری ہے، ہنگری کے یومِ ریاست کی تقریبات کی مناسبت سے اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان کے نام سے ہیش ٹیگ لگاتے ہوئے ووجچ نے کہا کہ ہمارے لیے ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ممکنہ حد تک بہتر ین شکل میں جاری رکھنا ضروری ہے اور یہ ملاقات باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پہلے سے ہی اچھی سطح پر استوار سربیا-ترک تعاون کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے، سرب صدر نے کہا کہ ترکیہ اپنی تعمیری پالیسیوں کی بدولت خطے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔
سربیا ترکیہ سے بہترین تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، صدر الیگزینڈر ووچج
Aug 22, 2023