منسک (اے پی پی) روس میں روس کے سفیر بورس گریزلوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک بیلاروس پر کسی بھی حملے کو خود پر حملہ تصور کرے گا اور اس کا پوری فوجی قوت سے جواب دے گا۔ روسی سفیر جو روس کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں نے بیلاروسی ایس ٹی وی براڈکاسٹر سے گفتگو میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کر چکے ہیں کہ بیلاروس پر حملے کی صورت میں، ہم اسے روس پر حملہ تصور کریں گے اور ایسی صورت میں ہم اپنے تمام ہتھیاروں کے ساتھ اس حملے کا جواب دیں گے۔واضح رہے کہ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روس اور بیلاروس نے باہمی فوجی تعاون میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور روس نے بیلا روس کی طرف سے امریکی جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے روسی سے جوہری ہتھیار بیلاروس میں نصب کرنے کی بار ہا درخواست کی ہے۔ اس درخواست کے جواب میں روس نے رواں سال کے آغاز میں بیلاروس میں اپنے جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا یوکرین جنگ کے بعد بیلاروس اور اس کے پڑوسی ملک پولینڈ کے درمیان کشیدگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
بیلاروس پر ممکنہ حملے کا پوری فوجی قوت سے جواب دیا جائے گا، روسی سفیر
Aug 22, 2023