مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی اتھارٹی نے مشرقی یروشلم کو ترقی دینے کینام نہاد اسرائیلی منصوبوں کی شدید الفظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزاد فلسطینی ریاست کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے پر ایک بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس کا مقصد یروشلم میں یہودیوں کو بسانے کی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور تمام شعبوں میں اس کی القدس کی خصوصیات کو تبدیل کرنا ہے۔ فلسطینیوں کی قدرتی آبادی میں اضافے کو محدود کرنا، فلسطینی اسکولوں پر اسرائیلی نصاب کو نافذ کرنا اور یہودی آباد کاری کو پھیلانا شامل ہے۔ ہم القدس کو یہودیانے کے تازہ اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کے حوالے سے اسرائیل کے منصوبوں کا مقصد شہر کو اسرائیل میں ضم کرنا اور اس کے سیاسی مستقبل کو یکطرفہ طور پر حل کرتے ہوئے اسے اسرائیلی ریاست کا حصہ بنانا ہے تاکہ مستقبل میں القدس کو کسی بھی قسم کے مذاکرات سے الگ کیا جائے۔ اس منصوبے کے واضح توسیع پسندانہ اور نسل پرستانہ استعماری مقاصد ہیں،اس سے فلسطینیوں کی زمینوں کو ضبط کرنے کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا۔
فلسطینی اتھارٹی کی یہودی بستیوں کے نئے منصوبے کی شدید مذمت
Aug 22, 2023