نیو جرسی میں یوم آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ پریڈ،سفیر مسعود مہمان خصوصی تھے

Aug 22, 2023

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی  ریاست نیو جرسی میں پاکستانی نڑاد امریکی شہریوں نے  مادر وطن کے 76ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ایڈیسن شہر میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،  پریڈ میں زیادہ تر افراد نے  قومی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ، پریڈ میں پاکستانی مصنوعات، موسیقی، رقص، ثقافتی نمائش ،آرٹ اور کھانے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے  پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،مادر وطن کی ترقی میں اپنا کردار اور  سرمایہ کاری کرتے رہیں۔ سفیر  نے کہا کہ عوامی سطح پر وفود کے  تبادلے کے ذریعے پاکستان اور امریکا کو قریب لانے کیلئے  آپ کا  اہم کردار ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان  کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن سے بحالی  میں وقت لگے گا۔  انہوں  نے  سانحہ   جڑانوالہ کی  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے خلاف سازش کا حصہ ہے اور اس کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔  مسعود خان نے پریڈ کے بانی مرحوم ابرار خان کو خراج تحسین پیش  کیا۔  انہوں نے اسمبلی کی رک  شمع حیدر کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی پاکستانی نڑاد امریکی خاتون ہیں جو  ریاست نیو جرسی  کی  اسمبلی  کی رکن  منتخب ہوئیں۔ وہ  پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی سیکرٹری تھیں۔اس موقع پر منتخب نمائندوں نے  یوم آزادی  کی  مبارکباد پیش کی اور نیو جرسی کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے تعاون کو سراہا۔ 

مزیدخبریں