موغادیشو(این این آئی)صومالیہ کی حکومت نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی حکومت کا مقف ہے کہ دہشت گرد ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو پراپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں اس لیے ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔وزارت کمیونیکیشن صومالیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس دینے والی کمپنیاں 24 اگست سے ٹک ٹاک،ٹیلی گرام پرپابندی یقینی بنائیں۔ صومالیہ کی حکومت نے یہ اقدام عسکریت پسند گروپ الشہاب کے خلاف کارروائی سے پہلے کیا ہے۔