بھارت میں مسلم جوڑے کا پڑوسیوں کے ہاتھوں بے رحمانہ قتل

نئی دہلی (این این آئی)مودی کے ہندوستان میں مسلماوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ریاست اترپردیش میں مسلمان جوڑے کو ان کے پڑوسیوں نے بے رحمی سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان نوجوان کی جانب سے ہندو لڑکی کو بھگانے پر لڑکی کے والدین نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے لڑکے کے والدین کو تشدد کرکے قتل کردیا۔اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ پڑوسی حملہ آوروں نے مسلمان جوڑے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث 50برس کے عباس علی اور 48 برس کی قمر النسا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ ان کی بیٹی یاسمین علی نے بھاگ کر اپنی زندگی بچائی۔مقتول عباس علی کے بیٹے شوکت کا مخالف فریق کی لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا، شوکت 2020 میں ان کی نابالغ لڑکی کو لے کر فرار ہوگیا تھا، پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے شوکت کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور لڑکی کے گھر والوں نے اس کی شادی کرادی تھی۔گزشتہ ماہ شوکت کو رہائی ملی، جس کے بعد وہ لڑکی کو لے کر دوبارہ فرار ہوگیا، جس پر لڑکی کے گھر والوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے لڑکے کے والدین کو بے رحمی سے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمے 3افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 2 کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن