بغداد(این این آئی) عراق صوبہ کردستان کے علاقے اربیل میں ایک ہسپتال کے اندر ایک نوزائیدہ بچی کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑا دی اور عراق میں بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو ایک بار پھر تازہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دو نرسیں نظر آتی ہیں جنہوں نے بچی کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وقت بچی انکیوبیٹر میں پڑی تھی جب کہ ان میں سے ایک کے کپڑوں پر اسپتال کا لوگو نظر آتا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے اس کیس کی تحقیقات شروع کرنے اس کے نتائج شائع کرنے اور دونوں ملزم نرسوں کو سزا دینے کا عزم کیا ہے۔عراق میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تشدد کے واقعات کی تصاویر یا ویڈیوز کا پوسٹ کیا جانا روز کا معمول بن چکا ہے۔
عراق کے ہسپتال میں نومولود بچی پرتشدد کی ویڈیووائرل
Aug 22, 2023