ڈینگی کے وار تیز، مزید 5 افراد وائرس کا شکار تعداد93ہوگئی

راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 13 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ رواں برس انسداد ڈینگی قوانین پرعمل نہ کرنے پر ایک ہزار تین سو ساٹھ مقدمات درج کئے گئے ۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرتقریبا 24 لاکھ کے جرمانے اور338 مقامات سیل جبکہ 544 چالان کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن