مزنگ کا رہائشی نوجوان 50 لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل

واربرٹن (نامہ نگار) لاہور کا رہائشی 32 سالہ نوجوان 50 لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر قتل، پولیس تھانہ واربرٹن نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ جبکہ تھانہ مزنگ لاہور پولیس نے واربرٹن سے مشکوک افراد حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ مزنگ کا رہائشی 32 سالہ اسد جبار محنت مزدوری کے لیے پانچ روز قبل راولپنڈی گیا اور اگلے روز اسد جبار کا رابطہ اہل خانہ سے منقطع ہو گیا۔ اہل خانہ پریشانی کی حالت میں تلاش کرتے رہے۔ تین روز بعد اسد جبارکے نمبر سے اس کے گھر کے نمبر پر فون آیا جس میں ملزم نے 50 لاکھ روپے مبینہ طور پر تاوان کا مطالبہ کیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں قتل کی دھمکی بھی دی گئی جس پر تھانہ مزنگ میں اسد جبار کے والد عبدالجبار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن