یونان کشتی حادثہ کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی

Aug 22, 2023

اسلام آباد(این این آئی)یونان کشتی حادثہ کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق خاندانوں اور رشتہ داروں کی معلومات پر147 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد 163 مقدمات درج ہوئے،3 انکوائریاں مکمل کی گئیں،کریک ڈاؤن کے دوران 36 انسانی ا سمگلرز کو گرفتار کیا گیا، 32 بیرون ملک ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے 262،وزارت خارجہ نے 278 متاثرہ خاندانوں کی لسٹیں تیار کیں،واقعے میں 12 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا،262 لواحقین کے ڈی این اے سیمپل حاصل کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق نادرا کو 82 افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا  فراہم کیا گیا،15 مقتولین  کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے،متاثرین کی اکثریت پاکستان سے ای ویزے پر بیرون ملک سفر کرکے لیبیا پہنچی۔رپورٹ کے مطابق لیبیا سے وہ مچھیروں کی کشتی پر یونان کیلئے روانہ ہوئے۔

مزیدخبریں