لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے9 پولیس افسران جبکہ گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے 8 پولیس افسران کی تقری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سلطان چوہدری کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب، مقصود الحسن کو ترقی دیکر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، عبدالکریم راؤ کو ترقی دیکر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب، عمران ارشد کو ترقی دیکر کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی اکاؤنٹیبیلٹی عمران محمود کو ترقی دے کر ان کی خدمات ایس اینڈ جے اے ڈی کے سپرد، کامران خان کو ترقی دیکر ایڈیشنل آئی جی اکاؤنٹیبیلٹی سنیٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور اور ایم ڈی سیف سیٹیز کا اضافی چارج، محمد ادریس کو ترقی دیکر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب، وقار عباسی کو ترقی دیکر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ، مرزا فاران بیگ کو ترقی دیکر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کو کمانڈنٹ سکول انٹیلیجنس لاہور، علی ناصر رضوی کو ترقی دیکر ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکام جاری رکھنے، ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت علی کو ترقی دیکر ڈی آئی ئی لیگل سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، منتظر مہدی کو ترقی دیکر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ سنیٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، ایس ایس پی رانا ایاز کو ترقی دیکر سی پی او گوجرانوالہ کام جاری رکھنے،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو ترقی دے کر کام جاری رکھنے، معین مسعود کو ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ پنجاب، توصیف حیدر کو ترقی دیکر ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور، وقاص الحسن کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دیکر ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 20، 21 میں ترقی پانے والے 17 پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے
Aug 22, 2023