جولائی میں برآمدات 12 فیصد کم‘ جون کے مقابلے میں 29 کرڑو ڈالر کمی ریکارڈ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جولائی میں برآمدات میں 12 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں برآمدات 29 کروڑ ڈالر کی کم رہیں۔ جولائی میں برامدات کا حجم 2 ارب 6 کروڑ ڈالر جبکہ جون میں 2 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا۔ ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس گڈز، خوراک، پنکھوں کی ایکپسورٹ میں کمی ہوئی جبکہ انجیئنرنگ گڈز، قالین، جوتوں، پٹرولیم اور کوئلے کی برآمدات بھی گر گئیں، سرجیکل گڈز، سیمنٹ، چینی، پلاسٹک میٹریل، آئل سیڈز کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیدر گڈز کی برآمد میں 11 فیصد کمی، حجم 4 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہا۔ خوراک کی برآمد میں 7.56 فیصد کمی اور حجم 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہا جبکہ چاول، سبزیوں، تمباکو کی ایکسپورٹ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سپورٹس گڈز کی برآمد میں 10.81 فیصد کمی اور حجم 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، سرجیکل گڈز کی ایکسپورٹ 3 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہی۔ چینی کی برآمد میں دوگنا اضافہ ہوا اور اس کی 34 لاکھ 66 ہزار ڈالر کی ایکپسورٹ ہوئی۔ پلاسٹک میٹریل کی ایکسپورٹ 24 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی اور آٹو پارٹس کی برآمدات میں 4.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا حجم 18 لاکھ ڈالر رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...