جڑانوالہ کا دلخراش واقعہ یقیناً کسی سازش کا حصہ ہے: احسن اقبال

Aug 22, 2023

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کا دلخراش واقعہ یقیناً کسی سازش کا حصہ ہے۔ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے چرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کے معماروں میں شامل ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ریاست دیگر اقوام کے جان و مال کی بھی محافظ ہے۔ انہوں نے مزید کہ کہ جڑانوالہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سازشوں سے باخبر رہیں، لیگی رہنما احسن اقبال نے جڑانوالہ کا بھی دورہ کیا تھا۔

مزیدخبریں