اسلام آباد(نامہ نگار)استاذ العلما،قیوم زماں، حضرت علامہ پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ مشہدی حضرت ثانی صاحب سجادہ نشین اول درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کا14واں سالانہ عرس مقدس بھکھی شریف میں منعقد ہوا، صدارت حضرت علامہ الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشھدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف وسربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے کی۔عرس شریف کی تقریب میں ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی (کراچی)و دیگر مشائخ عظام،علمائے کرام، مذہبی، سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ہزاروں مریدین و متوسلین نے شرکت کی۔اس موقع پر دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضی چیلیانوالہ اسٹیشن کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت بھی منعقد ہو ا جس میں حفظ وتجوید کی تکمیل کرنے والے اور دورہ حدیث شریف اور تخصص فی الفقہ (مفتی کورس)سے فراغت حاصل کرنے والے علمائے کرام ومفتیان عظام کی دستار فضیلت وجبہ پوشی کی گئی، مشائخ عظام اور علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ مشہدی کی تعلیمات وافکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔آپ نے اپنی ساری زندگی فروغ علم اور خدمت خلق کیلئے وقف کی۔پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تضحیک و توہین کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کی جائے۔بغیر تصدیق خبر کی نشر و اشاعت اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدمت خلق اور تصوف کے فروغ میں مشائخ بھکھی شریف کی تعلیمات تاریخ کا روشن باب ہیں، اختتام پر پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف ملک وملت کیلئے خصوصی دعا کی ۔
صوفیائے کرام نے خلق خدا کے قلوب کو نور ایمان سے منور کیا،نوید الحسن مشہدی
Aug 22, 2023