یونیسف کے نمائندہ عبداللہ فادل کی نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات

Aug 22, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)یونیسف کے نمائندہ عبداللہ فادل کی نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان اور ڈی جی ہیلتھ بصیر اچکزئی بھی موجود تھے ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوایونیسف کے چیف نے وزیر صحت کو اہم زمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ترجمان وزارت صحت کے مطابق اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے یونیسف نمائندہ عبداللہ فادل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے یونیسف کا ادارہ ہرممکن تعاون فراہم کرتا رھے گا نیوٹریشن پر قابو پانے کیلئے نومبر میں برطانیہ میں ایک اعلی سطحی سیمینار ہو گا جس میں پاکستان بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ملکر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرے گا پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کرنا ہو گاآپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی آپ کے تجربے سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی آپ کی صحت کے شعبے میں خدمات قابل تحسین ہیںنگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ یونیسف کی خدمات کو صحت کے شعبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یونیسف نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے قلیل مدت میں متاثر کن اور مثالی بہتری لائیں گے ملک سے پولیو کو پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اپنے ملک کی عزت کیلئے پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رھے ہیں نیوٹریشن میں خصوصی طور پر آپ کا تعاون قابل تعریف ہے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مثالی اقدامات کو یقینی بنانا میرا مشن ہے عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں گے میں جوابدہ ہوں ملک اور وقوم کا ملک کی عزت کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنایں گے بریسٹ فیڈنگ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں بریسٹ فیڈنگ کیلئے آگاہی مہم کو فراغ دیں گے نگران وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں مفاد عامہ اور فلاح وبہبود کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایں گے

مزیدخبریں