اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمداللہ نے صدر علوی کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ صدر آپ نے بلز واپس بجھوانے کا جو طریقہ کار اپنایا کیا وہ آئینی ہے؟ اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کیا یہ انوکھا طریقہ آئین کے آرٹیکل 75 کے خلاف ورزی نہیں ہے اگر ہے تو تم غیرآئینی کام کے مرتکب ہوئے ہو جس سے ریاست کی جگ ہنسائی ہوئی حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئینی منصب پر بیٹھ کر غیرآئینی کردار ریاست اور صدراتی منصب کی توہین ہے آپ کایہ غیرآئینی عمل اپنے لیڈر کے ساتھ ساتھ سائفر کیس میں وفاداری نبھانے کا بھی ناکام کوشش ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ تم پاکستان کے نہیں آٹک جیل کے مہمان کے وفادار ہو آپ کو ایوان صدر میں نہیں ڈینٹل کلنیک میں ہونا چاہئیے مستعفی ہوکر آپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں
آئینی منصب پر بیٹھ کر غیرآئینی کردارصدراتی منصب کی توہین ، حافظ حمداللہ
Aug 22, 2023