اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام کیپیٹل پولیس نے ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم حکومتی دفاتر ،سفارت خانوں اور دیگر اہم تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و اہلکار الرٹ کردئے گئے ریڈ زون ،حکومتی دفاتر اور سفارت خانوں میں آنے والے افراد کی موثر تلاشی اور ان کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنایا جا رہاہے،اس سلسلہ میں سینئر افسران نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اورسفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،ہائی سکیورٹی زون میں آنے والے لوگوں کے کوائف کا اندراج یقینی بنایا جائے اور ان کے زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل کی جامع تلاشی لی جائے،تمام سرکاری ملازمین اپنا محکمانہ کارڈ ہمراہ رکھیں ،تلاشی اور کوائف کے اندراج کے عمل میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔