راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیپلز یونٹی أف پی آئی اے (سی بی اے) کی احتجاجی تحریک دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی پی ای اے یونین نے اپنے مطالبات چارٹر اف ڈیمانڈ کی منظو ری اور نجکاری کے عمل کو فوری روکنے کے لیے اج پھر ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام دفاتر دو گھنٹے کے لیے بند کیے اپنے مطالبات اور چارٹر أف ڈیمانڈ کی منظوری اور نجکاری کے عمل کو فوری روکنے اور تمام ڈیلی ویجز سٹاف کو مستقل کرنے کے لییدوسرے روز بھی ملک بھر میں دو گھنٹے کی ھڑتال کی گی اس سلسلے میں پی ائی اے بکنگ افس راولپنڈی دن تین بجے سے پانچ بجے تک مکمل طور پر بند کیا گیا اور تمام محنت کشوں نے بھرپور احتجاج کیا پیپلز یونٹی کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور ہم اپنے احتجاج کے دائرہ کو وسیع کرتے ہوئے کل سے ملک بھر میں تمام دفاتر دن دو بجے سے شام پانچ بجے تک بند رکھیں گے پیپلز یونٹی اسلام آباد کے صدر رمضان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کا موقع مہیا کر رہی ہے ہم کسی صورت بھی صنعتی امن خراب نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر اسی طرح پولیس گردی کے ذریعے ملازمین کو حراساں کیا گیا تو ہم ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹے أفسسز کو بند رکھیں گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات جلد از جلد منظور نہ ہوئے تو پی ائی اے ہیڈ افس اسلام اباد دھرنا دیا جائے۔ احتجاجی جلسے سے جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ائی اے کے افسران خود تو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں مگر محنت کشوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے پی ائی اے ملازمین شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں ملک بھر کے تمام اداروں سے پی ائی اے ملازمین کی تنخواہیں بے حد کم ہیں احتجاج سے سنیر نائب صدر شعیب یوسف زئی۔ اور نائب صدر امان اللہ خان جدون۔ نے بھی خطاب کیا احتجاجی جلسے میں پی ائی اے کے تمام سیکشنز سے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور اور دو گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا تمام مطالبات کی منظوری تک بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے لیے قیادت کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور ہر قسم کی قربانی دینے کا بھرپور عہد کیا۔