کسی کو اجازت نہیں کہ دفاعی اداروں کیخلاف ایسی زبان بولے : سرفراز بگٹی

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں کہ ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود سائفرکا معاملہ اچھالا تھا، اس کیس میں عدالت نے شاہ محمود کا 4 دن کا ریمانڈ دیا، وہ چاہیں تو عدالت سے ریلیف لے لیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے جو سہولیات مانگیں وہ دے رہے ہیں، کیمرا لگانا قانون میں نہیں تو ہٹادیا جائے گا۔نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کواجازت نہیں کہ دفاعی اداروں کےخلاف بولے اور ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان دن اور رات میں گرفتار ہوتے ہی ہیں، ایمان مزاری کے کیس میں کیا بات تھی کہ رات کوگرفتار نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...