یوکرین کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملوں کے بعد روس کے دارالحکومت ماسکو کے تمام ائیرپورٹس کو پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جسے روس کے ائیرڈیفنس نے ناکام بنادیا تاہم ڈرون کا ملبہ گھر پر گرنے سے 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ماسکو کے تین بڑے ائیرپورٹس پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جن ائیرپورٹس کا فضائی آپریشن بند کیا گیا ہے ان میں Vnukovo Sheremetyevo اور Domodedovo کے ائیرپورٹس شامل ہیں۔شہر کے کسی بھی ائیرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے یا اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہے. سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔روس کی جانب سے پروازوں کا سلسلہ روکے جانے کی وجہ سے پیر کو ماسکو سے جانے والی 90 فلائٹس کا آپریشن متاثر ہوا، جبکہ سیکورٹی اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں۔