لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن کے استعفیٰ کے بعدڈھاکہ میں بورڈ میٹنگ کے بعد فاروق احمد کو بی سی بی کا نیاصدر منتخب کیا گیا ہے۔ فاروق بی سی بی کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے کوئی بھی مسابقتی کرکٹ کھیلی ہے۔ انہوں نے 1988 سے 1999 کے درمیان سات ون ڈے کھیلے اور 1994 میں آئی سی سی ٹرافی میں بنگلہ دیش کی قیادت کی۔انہوں نے نیشنل سپورٹس کونسل میںشمولیت اختیار کی۔این ایس سی نے اپنے موجودہ ڈائریکٹرز جلال یونس اور احمد سجاد العالم کی جگہ فہیم اور فاروق کو تبدیل کر دیا تھا۔ یونس نے ستعفیٰ دیدیا لیکن عالم نے استعفیٰ نہیں دیا۔بی سی بی کے اجلاس میں ڈائریکٹرز محبوب الانعم، خالد محمود، اکرم خان، صلاح الدین احمد، قاضی انعام احمد، افتخار احمد اور فہیم سنہا نے شرکت کی۔ حسن سمیت دیگر 16 ڈائریکٹرز 5 اگست کو عوامی لیگ کی حکومت گرنے کے بعد سے ڈھاکہ سے لاپتہ ہیں۔میٹنگ کے دوران، فہیم کو این ایس سی کے نامزد کردہ دوسرے ڈائریکٹر کے طور پر شامل کیا گیا۔ بی سی بی کے دستخط کنندگان میں سے ایک کو اسماعیل حیدر ملک سے تبدیل کر کے فہیم سنہا کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن مستعفی ‘فاروق احمد منتخب
Aug 22, 2024