پنڈی ٹیسٹ بارش سے متاثر، پاکستان کے ٹاپ آرڈر ناکام، 4 وکٹوں پر 158 رنز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنالئے ۔راولپنڈی میں کھیلا جارہا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر رہا ۔ صبح کے وقت ہونے والی بارش کی وجہ سے آئوٹ فیلڈ گیلی ہوگئی ۔میچ صبح 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی ۔ کھانے کے وقفہ کے بعد امپائر نے دن دو بجے پچ ٹاس اور اڑھائی بجے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا ۔ عبد اللہ شفیق تیسرے اوور میں  12 گیندوں پر 2 رنز بناسکے۔ کپتان شان مسعود6 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔صائم ایوب اور سعود شکیل نے98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔114 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 57اور محمد رضوان 24رنز بناکر موجود ہیں ۔ شریف الاسلام اور حسن محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پہلے دن صرف 41اوورزکا کھیل ممکن ہوسکا ۔ 

ای پیپر دی نیشن