تاوان کی خاطر اغوا بزنس مین باٹا پور سے بازیاب ‘4ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)ہربنس پورہ سے چند ہفتے قبل تاوان کی خاطر اغوا ہونیوالے بزنس مین ابراہیم کو باٹا پور سے بحفاظت بازیاب کروا کے 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ڈی ایس پی سید حسین حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں قدرت اللہ، عباد السجاد، طارق خان اور بابر علی شامل ہیں جن سے 10لاکھ روپے تاوان کی رقم روپے برآمد کر لی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔آگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ نے شہر لاہور میں ہائوس رابری، نقب زنی اور گھروں میں چوری کرنیوالے نیٹ ورک کوخواتین سمیت 5ملزمان گرفتارکرلئے،علاقہ ڈیفنس اے اور نواب ٹائون میں ہونے والی دو بڑی وارداتیں ٹریس کرکے ملزمان سے 4کروڑ 40 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لئے۔ او سی یو کینٹ نے پولیس مقابلے میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم محمد رفیق اوڈھ کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن