فیروزوالہ( نامہ نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں کارروائی کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ خالد ایوب اور آڈیٹر عاصم منیر کو گرفتار کر لیا ہے جن کی گرفتاری محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ میں 39 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بوگس ادائیگیوں کے درج شدہ مقدمہ کے سلسلہ میں کی گئی ہے۔