لاہور(نامہ نگار)ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی قیادت میں علاقے میں فلیگ مارچ کیا گیاجس میں تمام ایس ڈی پی اوزایس ایچ اوز،تھانوں کی گاڑیاں، ڈولفن و پی آر یو فورس کی گاڑیاں شامل تھیں۔فلیگ مارچ ایس پی دفتر مسلم ٹاؤن سے شروع ہو کر وحدت روڈ ملتان چونگی ٹھوکر بیاز بیگ سبزازار سے ہوتا ہواسکیم موڑ‘ملت پارک‘ آویاں چوک ‘عارف چوک‘گول چکر سمن آباد‘ڈبل سڑکاں،ملتان روڈ‘سکیم موڑ‘کریم بلاک‘بھیکے وال موڑ سے ہوتا ہوا واپس مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا، شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
اقبال ٹائون پولیس کا فلیگ مارچ
Aug 22, 2024