فیروزوالہ( نامہ نگار) محکمہ مال کے ریکارڈ میں اربوں روپے مالیت کی غیر منقولہ املاک کی غائب شدہ رجسٹریوں کے معاملہ کو چھپانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تین سب رجسٹراروں چوہدری محمد اسلم گجر، اعظم مغل، افتخار بھٹی اور ان کے عملے علی رضا، محمد شکیل، جاوید بھٹی، رانا شاہد فیاض، رانا نذر، اویس افضل اور لئیق احمد کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔