لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی سربراہی میں پولیس ڈرائیونگ سکولز میں تربیت کا عمل جاری ہے۔ صوبہ بھر میں 117پولیس ڈرائیونگ سکولز ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کر رہے ہیں، رواں سال 32ہزار 7سو سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کی۔13ہزار سے زائد خواتین اور 19ہزار 700سے زائد مرد حضرات نے ڈرائیونگ تربیت حاصل کی۔ 70ٹرانس جینڈرز کو مفت ڈرائیونگ تربیت فراہم کی گئی۔ 100سے زائد شہدا اور غازی فیملیز کو مفت ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی۔