لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی موجودہ قیادت کی زیر نگرانی پی ایچ پی نے ڈیڑھ برس میں ہر شعبہ میں مثالی کارکردگی دکھائی ہے۔محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاس اور پہلے سے زیادہ محنت کی متقاضی ہے، ترقی پانے والے اہلکار شہریوں کو انصاف، خدمت مراکز میں سروسز کی فراہمی کیلئے صدق دل سے سرگرم رہیں، پولیس فورس میں ویلفیئر، پروموشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ موثر ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، آج پولیس قیادت اور فورس میں اعتماد کا رشتہ ہے، پہلے سے بڑھ کر جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کا عہد کرتے ہیں۔ شاہرات پر جرائم کے قلع قمع، ٹریفک قوانین کے موثر نفاذ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ و خدمت اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ، پیپر لیس ورکنگ سمیت دیگر اقدامات سے پی ایچ پی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ کالج میں ترقی پانیوالے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب ہائے وے پٹرول کے پروموشن پانے والے 266 اہلکاروں کو اگلے عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے اے ایس آئیز کے والدین، بچوں اور عزیز و اقارب کی تقریب میں شرکت کی۔