لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے عرس حضرت داتا علی ہجویریؒ اور چہلم حضرت امام حسینؓ کی مناسبت سے دربار اورحویلی الف شاہ کا دورہ کیا۔ داتادربار اور چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ زائرین کے انٹری پوائنٹس، دودھ کی سبیلوں ودیگر مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ لاہور پولیس کے عرس وچہلم کے سکیورٹی و لاجسٹک انتظامات مکمل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا کہ قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے کھلی کچہری کے دوران کیا۔