لاہور(نیوز رپورٹر) پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری نادیہ ثاقب نے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کی پیشرفت بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور پروگرام وڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے پروگرام کے مختلف پہلوؤں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔