لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری کل تک لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل بھی وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ظفر محمود چوہدری پاکستان افریقہ بزنس ایسوسی ایشنز کے صدر بھی ہیں جو پاکستان کی کاروباری برادری کے فائدے کیلئے افریقی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وہ افریقی ممالک کیساتھ دوطرفہ اقتصادی روابط قائم اوراسے مستحکم کرنے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔
محمود چوہدری کل تک لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کے فرائض انجام دینگے
Aug 22, 2024