لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چینی زبان کے کورسز کا آغاز کرنے جارہا ہے جس کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25اگست مقرر کی گئی ہے۔ چینی زبان کے کورسز کا انعقاد لاہور چیمبر کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جو وہ کاروباری برادری کو ان مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے کررہا ہے جو عالمی سطح پر کاروبار کرنے کیلئے ان کے کام آسکیں۔ چینی زبان کے یہ کورسز خاص طور پر کاروباری حضرات اور انفرادی شخصیات کیلئے تیار کیے گئے ہیں جو چینی کاروباری اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے خواہاں ہیں۔