لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 1555 مقامات کی چیکنگ کی گئی، اور 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ 89 خلاف ورزیوں پر 05 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے۔ دریں اثناء بلدیہ عظمیٰ لاہور رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے انخلاء کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر سلامت پورہ شالیمار زون میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران 32 سے زائد بھینسوں کا انخلاء کروا کر 2 حویلیوں کو موقع پر سیل کروا دیا گیا۔
گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،10 مقدمات درج،5 افراد گرفتار
Aug 22, 2024