ایس این جی پی ایل کے شیئر ہولڈرز کیلئے 45% نقد ڈیویڈنڈ کی منظوری 

Aug 22, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے مالی سال 2022-23 کیلئے 45% نقد ڈیویڈنڈ کی منظوری دیدی۔ کمپنی اپنے60 سالہ سفر کی خوشی منا رہی ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کا سالانہ اجلاس عام  گزشتہ روز پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں ہوا۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے مالی سال 2022-23 کے سالانہ اکاؤنٹس کی منظوری دی۔ اس سال کمپنی نے 10,564 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا اور فی شئیر آمدنی 16.66 روپے رہی۔ 

مزیدخبریں