صوفیاء کی خانقاہیں قرآن و سنت کی تبلیغ ،شریعت مطاہرہ کے فروغ کا ذریعہ :بلال یٰسین 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے کیلئے صوفیاء کے اسلوبِ دعوت کو عام کرنا ازحد  ضروری ہے۔ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے انسان دوستی، برداشت، محبت اور اخوت کے جذبوں کی ترویج لازم، باہمی اختلافات کا حل مذاکرات اور مکالمے ہی سے ممکن ہے نہ کہ توڑپھوڑ اور جلاؤ گہراؤ میں۔ اِن خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت سیّد عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکی صاحب کے834ویں غسل مبارک کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا صوفیاء نے خطّے میں اْسوہ رسول کی ترویج کا اہتمام کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن