لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے چہلم امام حسینؓ و عرس داتا گنج بخشؒ انتظامات جائزہ کیلئے داتا دربار چوک، دہلی گیٹ، بھاٹی، لوہاری چہلم روٹ کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ چہلم روٹ پر پیچ ورک کرنے اور لٹکتی تاروں کو ختم کرنے کے ٹاسکس کو جلد مکمل کیا جائے اور تمام محکموں کو پورے چہلم روٹ پر تفویض کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔چہلم امام حسین پر پورے روٹ کی سیف سٹی کیمروں اور اضافی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ کمشنر لاہور کو چہلم روٹ اور عرس داتا صاحب کیلئے میونسپل انتظامات اور سکیورٹی پر آگاہ کیا گیا۔ دریں اثناء زید بن مقصود نے میٹرک سپلیمینٹری امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری گرلز سکول چوبرجی گارڈنز کا دورہ کیا۔بورڈ کے تحت میٹرک سپلیمینٹری امتحانات کیلئے 70امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
کمشنر کاچہلم امام حسینؓ و عرس داتا گنج بخشؒ انتظامات جائزہ ،لٹکتے تار کو ختم کرنے کا حکم
Aug 22, 2024