لاہور(خبرنگار)لاہور میں جاری بارشوں کے باعث ڈینگی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2052 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا اور موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اسی عرصے میں 1932 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 120 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔رواں سال کے دوران اب تک 69,423 افراد کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور 3,361 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 23,187 ہاٹ سپاٹس کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔